قوم نے 4سیاہ برس معاشی تباہی کا چلہ کاٹا،آسانیوں کی بہار آنے والی: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہبازشریف سے چودھری عابد رضا کی قیادت میں گجرات سے سابق ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنما¶ں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی اور انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی رہنما¶ں نے علاقوں میں انتخابی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے پارٹی عہدیداروں، رہنما¶ں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام مطمئن ہیں نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئے ہیں۔ قوم نے چار سیاہ برسوں میں مہنگائی اور معاشی تباہی کا چلہ کاٹا۔ مہنگائی کی خزاں سے نجات اور آسانیوں کی بہار کا موسم جلد شروع ہو گا۔ ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام پر زور دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی، مستقل حل کی طرف عملی قدم بنانے کی کوشش ضروری ہے۔ دو ریاستی حل ہی پائیدار امن اور مسئلے کا مستقل حل ہے۔ پائیدار امن تنازعہ فلسطین کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔ 47 دن پوری دنیا پر قیامت بن کر گزرے ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کی امداد اور زخمیوں کے علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن