لاہور ( خصوصی نامہ نگار )قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ صالح حمید سے ملاقات کی۔ امام کعبہ نے اس موقع پر پاکستانی قوم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک کے باشندے اسلام اور شعائر اسلام سے محبت کرنے والے ہیں۔