آئی جی پنجاب کی 3شہداءکی فیملیز سے ملاقات‘2گھروں کی چابیاں حوالے

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے 3 شہدا کی فیملیز سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت، اہل خانہ سے مسائل بارے دریافت کیا، 2 پولیس شہدا کی فیملیز کونئے گھروں کی چابیاں بھی دیں۔انہوںنے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے پنجاب گروپ آف کالجز سسٹم اینڈ سکولز کےساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سہیل افضل نے ایم او یو پر دستخط کئے۔وزیر برائے پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ بلال افضل نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ایم یو او کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو نجی گروپ کے سکولز اور کالجز میں فیس میں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن