ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سےامریکی جیل میں ملاقات طےپا گئی

 ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی دو اور تین دسمبر کو عافیہ صدیقی سے امریکہ میں ملاقات کریں گی، سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔عافیہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی دو اور تین دسمبر کو عافیہ صدیقی سے امریکہ میں ملاقات کریں گی،عافیہ صدیقی امریکہ کی ایک بد ترین جیل میں قید ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ عافیہ صدیقی کو جلد از جلد دوسری جیل منتقل کیا جائے۔حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی منور اقبال دگھل پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی نے بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کا انتظام وزارت داخلہ نے کیا ہے۔عدالت نے فوزیہ کی ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عافیہ سے ملاقات کے بعد آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 15 دسمبر 2023 تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن