جمائما کی جانب سے قاسم خان کو کاروبار شروع کرنے پر مبارک باد

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جمائما کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا۔

ماں کی جانب سے بیٹے کو عملی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد۔

 قاسم نے ایک نئی ایپ لانچ کی ہے جس کا نام میفو (MIFU) مارکیٹنگ رکھا گیا ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹے کی اس نئی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی۔جمائما  خان نے بیٹے کی عملی زندگی کے آغاز پر اس کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  مبارکباد پیش کی۔جمائما کا کہنا ہے کہ وہ قاسم کی جانب سے اپنے کاروبار کے آغاز پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں میفو مارکیٹنگ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بتایا۔میفو مارکیٹینگ دراصل فری لانسرز کیلئے بنایا گیا ایک پلیٹ فارم ہے جس کے تحت وہ نینو، مائیکرو اورمیکرو لیول پر معقول آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔اس پلیٹ فارم سے کوئی بھی فری لانسربڑے یا چھوٹے پیمانے پر اپنے کانٹینٹ سے رقم کما سکتا ہے، اس کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ فالوورز کی تعداد کتنی ہے۔قاسم کی اس ایپ کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ فری لانسرز بغیر کسی پریشانی کے اپنا کانٹینٹ مونیٹائز کرسکتے ہیں۔پیسے کمانے کیلئے یہ ضروری نہیں ہے کہ فری لانسرز کے پاس اچھے خاصے فالوورزہوں۔

ای پیپر دی نیشن