قومی کرکٹر امام الحق کا کل (25 نومبر) نکاح ہو گا اور دعوت ولیمہ کیلئے 26 نومبر کی تاریخ طے ہے۔ امام الحق کی شادی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ، عثمان قادر، کامران اکمل، انضمام الحق، وقار یونس اور اظہر علی نے بھی شرکت کی۔
امام الحق نے شریک حیات ناروے سے منتخب کی ہیں ، اسی لئے مہندی کی تقریب بھی ناروے ہی میں منعقد ہوئی۔ انمول محمود نے مہندی کی تقریب میں جو جوڑا پہنا وہ بیش قیمت تھا اور معروف پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔ جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔