لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی ٹیم 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جسپریت بمرا نے 5 ، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں بھارت کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔بھارت نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 172رنز بناکر مجموعی طور پر 218رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ تمام وکٹیں باقی ہیں یسشوی جیسوال 90اور کے ایل راہول 62رنز پر کھیل رہے ہیں۔۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
پرتھ ٹیسٹ‘ آسٹریلوی ٹیم 104 رنز پر ڈھیر‘بھارت کی مجموعی برتری 218رنز تمام وکٹیں باقی
Nov 24, 2024