اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ سکندر چوک کے پاس دو نوجوان ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سکندر چوک کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 2 نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر دونوں جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع پر موٹر بائیک سروس۔ ایمبولینس اور ریلوے پولیس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی‘ ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کر دیں۔ تاحال مرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔