مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مانسہرہ میں پسند کی شادی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی کا سسر زخمی ہو گیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزموں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر فائرنگ کی، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔