لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں۔ درجہ حرارت میں اضافے، برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کی وارننگز اور الرٹ جاری کی ہیں۔ طوفان کے باعث اتوار کو بھی ریل شیڈول متاثر ہے، ویک اینڈ پر 339 ٹرینیں منسوخ اور پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔