کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے سری لنکا کے 2.9 ارب ڈالر قرض کے تیسرے جائزے کی منظوری دیدی تاہم خبردار کردیا کہ ملک کی معیشت بدتسور مخدوش ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ سری لنکا کے 2.9 ارب ڈالر قرض کی قسط 33 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جاری کر دی جائے گی‘ جس کے بعد اب تک جاری ہونے والے قرض کا حجم 1.3 ارب ہو جائے گا۔ تاحال 12.5 ارب ڈالر بونڈری سٹرکچر اور 10 ارب ڈالر قرض پر جاپان‘ چین اور بھارت سمیت دیگر قرض دینے والے ممالک کے ساتھ مؤخر ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔