جوبائیڈن کا فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،یوکرائن معاملے پر  روس کیخلاف ملکر چلنے پر اتفاق

Nov 24, 2024

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ امریکی اور فرانسیسی صدر کے درمیان یوکرائن میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان یوکرائن میں روس کے خلاف مل کر چلنے پراتفاق ہوا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر بھی اظہار خیال کیا گیا، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں