کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے استفسار پر محکمہ داخلہ سندھ اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پیش کی گئی۔تاہم دس سال میں پکڑی گئی منشیات سے متعلق رپورٹ پر عدالت مطمئن نہ ہو سکی، عدالت نے کہا عبوری رپورٹ پیش کی گئی ہے، اس کی بھی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی۔ محکمہ داخلہ اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے عدالت سے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے 10 سال میں چاروں صوبوں سے برآمد منشیات کی رپورٹ طلب کر لی۔