پی آئی اے کی نجکاری تو کیا پچکاری ہوگئی، پروگرام ناکام ہوگیا،  فاروق ستار 

Nov 24, 2024

کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستا ر نے  قومی ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نجکاری تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری تو کیا پچکاری ہوگئی، نجکاری کا پروگرام ناکام ہوگیا۔ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ  نجکاری سے قبل کے مراحل شاید ٹھیک نہیں ہوئے، اگر ریزرو پرائس درست رکھی جاتی تو پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجاتی۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی دس ارب روپے کی بہت ہی کم قیمت لگائی گئی، سالانہ 70ارب روپے پی آئی ایکو ایک اور سال خسارہ ہوگا؟ پی آئی اے کے خسارے کو کیسے روکیں گے؟ خسارے کو روکنے کے لیے پالیسی سازوں کو سوچنا ہو گا۔

مزیدخبریں