لاہور(نامہ نگار)گڑھی شاہو میں مبینہ طور پر برگر کے پیسے مانگے پرپولیس اہلکاروں نے برگر شاپ کے مالک اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ دکاندار اعجاز نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار برگر کھانے کیلئے ان کی دکان پر آئے۔ اہلکاروں نے برگر کھائے اور پیک بھی کروائے، جب پیسے مانگے تو اہلکاروں نے دھمکیاں دیں اور اسے اور بیٹے کو دکان سے باہر گھسیٹ کرتشدد کیا۔ 15 پر کال کی مگر کوئی مدد نہ ملی۔متاثرہ دکانداراعجاز کے مطابق ایک اہلکار سادہ کپڑوں جبکہ دوسرے نے وردی پر سادہ شرٹ پہن رکھی تھی۔اہلکاروں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ڈائننگ کیسے چلا رہے ہو؟ دھمکی دی کہ پرچہ دے دیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی سول لائنز کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کا اختیارات سے تجاوز ثابت ہوا تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اختیارات سے تجاوز کرنیوالے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔محکمے کی بدنامی کا سبب بننے والی کالی بھیڑوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائیگا۔
پولیس اہلکاروں کا برگروں کے پیسے مانگنے پرشاپ مالک ‘بیٹے پر تشدد
Nov 24, 2024