پولیس نے سکھ یاتری کا ہینڈبیگ چند گھنٹوں میں ڈھونڈ لیا

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے لاہور آنے والی سکھ یاتری پرم جیت کور کا گم ہونے والا ہینڈ بیگ چند گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا۔ مہمان سکھ یاتری پرم جیت کورجب گوردوارہ ڈیرہ صاحب پہنچی تو ہینڈ بیگ موجودنہ تھا۔ہینڈ بیگ میں اْن کا پاسپورٹ، موبائل فون،اے ٹی ایم کارڈز،نقدی ودیگر دستاویزات موجود تھیں۔ پرس گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ایس ایچ او ٹبی سٹی سب انسپکٹر حسنین رضا نے خاتون سکھ یاتری کی درخواست ہیومن انٹیلی جنس اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چند گھنٹوں میں رکشہ ڈرائیور کو ٹریس کر لیا۔ایس ایچ او ٹبی سٹی نے پرم جیت کور کا ہینڈ بیگ ان کے حوالے کر دیا۔  مہمان سکھ یاتری پرم جیت کور نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔پرم جیت کورکا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ لاہور پولیس نے جس پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا شاید ہماری پولیس نہ کرپاتی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اْن کی جان ومال کی حفاظت ذمہ داری ہے۔ لاہور پولیس مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت و مہمان نوازی کرتی آئی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن