پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید 18لاکھ روپے جاری

لاہور(نامہ نگار)پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے مزید18 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کے کانسٹیبل شکیل احمد کو 5 لاکھ روپے‘اے ایس آئی عمران خالد کو2 لاکھ روپے‘اے ایس آئی بابر حیات کی اہلیہ اور سب انسپکٹر ظہور احمد کو ایک لاکھ روپے فی کس‘ہیڈ کانسٹیبل عبد الطیف خان اور کانسٹیبل لطف اللہ کے اہلخانہ کو ایک لاکھ روپے فی کس‘ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد ارشد کو ایک لاکھ روپے فی کس جاری ‘کانسٹیبل سعید احمد اور کانسٹیبل محمد یاسین کی اہلیہ کوایک لاکھ روپے فی کس ‘ملتان کے کانسٹیبل محمد شعیب کو ایک لاکھ روپے جبکہ سب انسپکٹر عبدالستار،کانسٹیبل ریاض حسین اور کانسٹیبل محمد اقبال کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔انہوںنے کہا  کہ ہیلتھ مسائل کا شکار پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔پولیس ویلفیئر فنڈ اور ذرائع سے طبی مسائل کا شکار ملازمین کو ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن