سموگ!24گھنٹے میں 38مقدمات‘17افراد گرفتار‘126کو وارننگ

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 38 مقدمات درج کئے گئے اور 17 افراد گرفتار ہوئے، 598 افراد کو تقریبا 10 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 126 کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 16،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 500،اینٹوں کے بھٹوں کی 2 اور دیگر مقامات پر ایک خلاف ورزی رپورٹ ہوئیں۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5896 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،744 گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ5 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز،زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن