شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ قوم کو خود انحصاری کی منزل حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں اور عوام فاقہ کشی کا شکار ہے ملک ایسے آگے نہیں بڑھے گا موجودہ جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر سیاسی معاشی استحکام ممکن نہیں، سول فوجی بیوروکریسی عدلیہ اور اراکین اسمبلی کی مراعات کم کرنا ہوں گی اورمعاشی ترقی کیلئے مربوط روڈ میپ مرتب کرنا ہوگا جس کی موجودہ حکمرانوں سے امید نہیں رکھی جاسکتی ان کی نااہلی قوم کے سامنے ہے یہ اپنی مراعات اور عیائشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکسز عائد کرکے ان کی مسلسل کمرتوڑ رہے ہیں ۔
حکمران عیاشیوں میں مصروف ‘ عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں:ڈاکٹر اسلم خان
Nov 24, 2024