سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے پاک سعودیہ تعلقات میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی،سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا نہ ٹوٹنے والا عوامی رشتہ ہے۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں اس میں رخنہ ڈالنے کا آغاز ایک متنازعہ بیان سے ہوا۔ یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے ، جس کا اظہار تحریک انصاف کی قیادت مسلسل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں لیکن تحریک انصاف نے ہمیشہ ان تعلقات کو بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔
سعودیہ کیساتھ پاکستان کا نہ ٹوٹنے والا عوامی رشتہ ہے:عرفان الحسن بھٹی
Nov 24, 2024