شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشتا ق احمد مہدی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے خلاف ہونیوالی تمام ترانتقامی کارروائیوں کو بھلا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر آگے بڑھنے کو ترجیح دی اور اُن کی سرپرستی میں اب موجودہ حکومت وزیراعظم شہبازشریف وفاق اور وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ تحریک انصاف آج خود کو مظلوم ظاہر کرنے کیلئے موجودہ حکومت پر سیاسی انتقامی کاروائیوں کا الزام لگا رہی ہے ۔
پی ٹی آئی حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا رہی ہے : مشتا ق احمد
Nov 24, 2024