پولیس 6 ماہ قبل قتل ہونیوالے نوجوان کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام

قصور+ چونیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی)6 ماہ قبل تھانہ الہ آباد کے علاقہ تلونڈی میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ مقتول عباد نے جیل پولیس ملازم کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔6 ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس قاتلوں کو نہ پکڑ سکی۔ لواحقین کے مطابق مقتول عباد پر فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس الٹا ڈرا دھمکا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے موٹر سائیکل سوار دکان میں بیٹے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ تفتیشی افسر دھمکی دیتے ہیں کہ کیس واپس لے لو ورنہ تم کو کسی سنگین جرم میں گرفتار کرلیں گئے جبکہ پولیس ترجمان نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول عباد کو نامعلوم افراد نے قتل کیا جس کی انوسٹی گیشن جاری ہے۔ مدعی جن افراد کو نامزد کر رہا سی سی ٹی وی ویڈیو میں شناخت نہیں ہورہی۔

ای پیپر دی نیشن