شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں انتشار پسندوں کا ٹولہ ہے جو اپنے مفادات کی خاطر ملک و قوم کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں یہ حکومت کو لانگ مارچ کے نام پر بلیک میل کرکے اپنے کرپٹ لیڈر کی رہائی چاہتے ہیں یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی بانی پی ٹی آئی کو قومی دولت کی لوٹی گئی پائی پائی واپس کرنا پڑے گی ملکی ترقی کے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، بانی پی ٹی آئی نے عوام سے بلند و بانگ وعدے کئے مگر اقتدار میں آکر ساڑھے تین سالوں میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم کیا نہ ہی درپیش مسائل کے حل کی خاطر کوئی کردار ادا کیا۔