شرقپورشریف(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا امن کا پیغام ہے ترقی کا پیغام لے کرحلقے کی عوام کے پاس آئے ہیں اگر اللہ نے عزت سے نوازا تومنتخب ہونے کے بعدحلقے کی قسمت بدل دیں گے کمپین کے دوران بھی لوگوں کے کام کر رہا ہوں یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر کا سیاسی قافلہ اللہ کی رحمت سے دن بدن مضبوط ہوتا جا رہا ہے بلکہ اتنے مشکل الیکشن آئے بڑے بڑے بڑج الٹ گئے لیکن اللہ تعالی نے رانا تنویر حسین کو ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کیا اس کی وجہ ہمیشہ انہوں نے مخلوق خدا کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی سی مورانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما نوجوان جوشیلے سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محسن قادری ڈھامکے سے رانا آصف نمبردار اورمغل برادری کے صدر ڈاکٹر غلام مصطفے کی طرف سے دی گئی دعوت اور مختلف کارنرز میٹنگز خطاب کرتے کیا۔