پارا چنار میں انسانیت سوز واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے:طاہر مجید

Nov 24, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ پارا چنار میں انسانیت سوز واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت ذمہ دروںکیخلاف کارروائی کرے پارا چنار کا واقعہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو پھیلانے کی سازش کی ہے تمام مسالک کے رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ ایسی سازش کارستہ روکنے کیلئے ضروری لائحہ عمل مرتب کرے صحافیوں سے گفتگو کرتے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے مگر چند غیر ملکی عناصر پاکستان میں امن کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور وہ دہشت گردی کرکے پاکستان میں امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ پاک فوج امن سلامتی کے دشمنوں کیخلاف برسرپیکار ہے ۔

مزیدخبریں