شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اقدامات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے سوا کوئی مسئلہ نہیں یہ اپنا اقتداربچانے کیلئے سیاسی مخالفین کو دبانے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں (ن) لیگ بطور اپوزیشن اپنے احتجاج بھول گئی ہے، موجودہ سپیکر خود اس کا اعتراف بھی کر چکے ہیں، حکمران جو مرضی کر لیں وہ عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتے، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، حکومتی ظلم اور جبر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا جس طرح پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اسی طرح عوام بھی حکمرانوں کے جھوٹے اور منفی پراپیگنڈا سے مرعوب نہیں ہورہے اور پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں پارٹی کی مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے والے موجودہ حکمران مکافات عمل کیلئے تیار رہیں۔
حکمران جو مرضی کر لیں عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتے : ناصر محمود واہگہ
Nov 24, 2024