شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مداح اہل بیت وسماجی رہنما میاںافتخارحسین جالندھری نے کہا ہے کہ تجارت پیغمبری پیشہ اور انبیاء کی سنت ہے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ سچائی کا راستہ اختیار کیا جائے، ان سب اصولوں کے ساتھ ساتھ نماز، قرآن اور اللہ سے اپنے کاروبار کی کامیابی کے لیے دعا کرتے رہناچاہیے، اسلام رزق حلال کو عبادت کا درجہ دیتا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’رزق حلال اور موجودہ دور ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے کیا۔
کاروباری ترقی کیلئے ہمیشہ سچائی کا راستہ اختیار کیا جائے:میاںافتخارحسین
Nov 24, 2024