شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کوئی سیاسی لیڈر جیل میں رہے مگر سیاستدانوں کو بھی جمہوری اقدار کو اپنانا چاہئے آمرانہ ذہنیت اختیار کر کے جمہوریت کی بالادستی کی بات نہیں کی جاسکتی پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جس طرح آمرانہ پالیسیوں سے جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی الزامات کی سیاست پروان چڑھائی اور کردار کشی کی منظم مہم کے ذریعے سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کی کوشش کی وہ قطعی جمہوری رویہ نہیں جسے ترک کرنے کی ضرورت ہے۔