وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں ہیں:تسلیم اختر راؤ

Nov 24, 2024

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدار ت وزیراعلی پنجاب پرفارمنس انڈیکٹرز کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اسی طرح ہی محنت ولگن سے کام جاری رکھاجائے۔وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کی تعمیروترقی ،صفائی ستھرائی کے لیے کوشاں ہیں اس لیے ضلعی انتظامیہ صفائی کرنے کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارکس کی صفائی ستھرائی روازنہ کی بنیاد پر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرکا کوئی بھی مین ہول بغیرڈھکن کے نہیں ہوناچاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم عوام کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے اس لیے تاجربرادری و عوام میں صفائی مہم بارے آگہی مہم بھی چلائی جائے عوام کو ستھرا پنجاب مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنا ماحول صاف ستھرا رکھ سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو و جنرل سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔

مزیدخبریں