گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون آصف راٹھور کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں اڈے بند کرنے اور گاڑیاں پکڑنے کے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔ہارون آصف راٹھور کا کہنا تھا پکڑے جانے والی گاڑیوں میں کروڑوں روپے کا مال ہوتا ہے جس کے نقصان کا کوئی ذمہ دار نہیں بنتا اور سارا ملبہ ٹراسپورٹر پر آتا ہے ان اقدامات سے ٹرانسپورٹرز میں اضطراب پیدا ہو گیا ہے،اور حکومت کو اس معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ایسوسی ایشن کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل حل کرے اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے جو معیشت اور ٹرانسپورٹ کے نظام پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔