گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں ہونیوالے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اس واقعے کو سیریس لیتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ سعودیہ کے ساتھ روحانی رشتہ ہے وہاں حرمین شریفین اور مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ مدینہ منورہ ہیں جو گفتگو ہوئی اس کی مذمت کرتے ہیں۔سعودیہ پاکستان کا محسن ہے اس کے بہت احسانات ہیں۔سعودی عرب کیخلاف جو زہر اگلا جائیگاہم اس کی اجازت نہیں دینگے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کہتا ہے کہ میں کفن پہن کر اسلام آباد آونگا وہاں صوبہ سرحد میں لوگوں کو کفن پہنا دئیے گئے۔متاثرہ مائیں بہنیں بچے علی امین گنڈا پور سے کہہ رہے ہیں آپ کفن پہن کر اسلام آباد جا رہے تھے دشمنوں نے ہمیں کفن پہنا دئیے۔کسی جنگ میں بھی عورتوں بچوں کو مارنے کی اجازت نہیں پاراچنار میں چھ ماہ کے بچے کو بھی نہ بخشا گیا۔مطالبہ کرتے ہیں سرحد کی گورنمنٹ سے وہ اپنی عوام کی حفاظت پر توجہ دیں۔علی امین گنڈا پور کو 24 نومبر کی فکر ہے انسانیت کی کوئی نہیں۔پاراچنار واقعے پر ان کی خاموشی سے لگتا ہے یہ حکومت بھی اس جرم میں ملوث ہے۔وہاں کی حکومت ظلم میں شریک ہے اگر نہ ہوتے تو ابھی تک ملزمان کیفرکردار تک پہنچ جاتے۔