سکون قلب صرف اللہ کے ذکرسے حاصل ہوتاہے:صوفی برکت لدھیانوی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عالم اسلام کی معروف روحانی شخصیت تاجداردارلاحسان حضرت صوفی محمد برکت علی لدھیانوی ؒ کے پوتے اور مہتمم اعلی دارلاحسان (سالاروالہ)حضرت میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلام کے آفاقی پیغام کو دنیا کے قریہ قریہ میں پہنچانے کے لئے ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاناچاہئے تاکہ دنیا میں کفر کی بڑھتی یلغار کو روکا جاسکے۔ میڈیا سے ٹاک کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج ہر انسان بے سکونی او رڈیپریشن کا شکار چلا آرہاہے اوروہ سکون قلب کے حصول کے لئے مارامارا پھررہاہے لیکن انسان کو یاد رکھنا چاہئے کہ سکون قلب کی دولت صرف اور صرف اﷲاوراسکے پیارے محبوب ؐ کے ذکر سے ہی حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ مذہبی طبقات کو چاہئے کہ وہ تبلیغ دین کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے لئے بھی میدان عمل میں آئیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اﷲاوراسکے پیارے محبوبؐکی خوشنودی حاصل کی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن