گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ علم معاشرے میں تہذیب شعور اور با عزت مقام دلاتا ہے۔بچوں کو قرآن و سنت کے مطابق تعلیم و تربیت دینا ہوگی۔اولاد کی تعلیم و تربیت ایک دینی و معاشرتی فریضہ ہے ۔اسلام نے معاشرے کی اصلاح و فلاح کیلئے ہر شخص کے حقوق متعین کر دیئے ہیں،فروغ علم سے ہی ترقی و خوشحالی اور معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ممکن ہے،نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے مستقبل کو سنوارنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فروغ علم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز تارڑ،صاحبزادہ نعمان صدیقی،قاری رفیع الرحمان قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مخلوط نظام تعلیم سے بے حیائی عام ہوگئی ہے،شرمناک واقعات نے ہمارے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
علم معاشرے میں تہذیب شعور،با عزت مقام دلاتا ہے:مولانا اکبر نقشبندی
Nov 24, 2024