حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ، سابق صدر بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ کو پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب کا نائب صدر نامزد کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں صدرپیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب ،ممبر پنجاب بار کونسل راحیل کامران چیمہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ کا شمار ضلع کے سینئرز وکلاء میں ہوتا ہے اور وہ ضلع کے واحد سیاست دان ہیں جو 1975ء سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔
حافظ آباد:ارشد مہندپیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب کا نائب صدر نامزد
Nov 24, 2024