نوشہرہ ورکاں ( نامہ نگار) بے گناہ لوگوں کی دہشت گردی کے واقعات میں شہادت پر احتجاجی ریلی،پارہ چنار میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر وحدت المسلمین کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پارہ چنار میں ہونے والے افسوس ناک پر جامع مسجد حیدریہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید رضوان علی ترمذی اور تحصیل جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ورک نے کی اور پارہ چنار میں ہونے والے ظلم وستم اور بربریت پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔