گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شہری حقوق کے تحفظ کی تنظیم سیٹیزن پروٹیکشن کونسل کے وفد نے کمشنر نوید حیدر شیرازی سے ملاقات کی۔اس دوران مولانا محمد ریاض،مولانا امجدمحمود معاویہ،حافظ عبدالجبار نے شہر بھر میں روز بروز بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کی صورتحال،تجاوزات گوجرانوالہ ٹیچنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر نو کے نام پرناقص مرمت سمیت دیگرمسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر کمشنر نوید حیدر شیرازی نے وفد کو معاملات کے بہتر حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی اور ہسپتال کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔