گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب گڈ گورننس انیشٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے دورے جاری،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا ای خدمت مرکز شاہین آباد کا اچانک دورہ،سٹاف کی حاضری چیک کی اور حکومتی خدمات(سروسز)کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں مختلف محکموں کی160 سے زائد عوامی سہولیات ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، ویریفیکیشنر(جنرل پولیس ویریفیکیشن، کریکٹر سرٹیفیکٹ ، کرایہ داری،گمشدگی رپورٹ،ڈرائیونگ لائسنس لرنر ، ریگولر ، انٹرنیشنل ،فرد ملکیت ، موٹر وہیکل رجسٹریشن،روٹ پرمٹ،جنگلات سے لکڑی کاٹنے کا ٹرانزٹ پرمٹ،جنرل پوسٹ آفس اورمیونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ رہائشی، کمرشل، ہاؤسنگ کالونی، تکمیلی سرٹیفیکیٹ تبدیلی استعمال اراضی منظوری)، دی بینک آف پنجاب، رجسٹری کا اجراء ، E-STAMP پیپر کا اجراء ، نادرا ای سہولت (یوٹیلیٹی بلز اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی۔ شناختی کارڈ کی تصدیق، بائیو میٹرک تصدیق)، محکمہ صنعت کے لائسنس (وزن، پیمائش، بوائلر اور پریشر) جیسی خدمات سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔