واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعے ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے پر جمہوری اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عافیہ کی جانب سے دائر الزامات میں زیادتی، تشدد، طبی سہولت کی عدم فراہمی اور مذہبی امتیاز کے معاملات بھی شامل ہیں۔درخواست امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنز اور جیل حکام کے خلاف دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ٹیکساس کی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ادھرڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی حکومت کے خلاف ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 2 ماہ قبل دائر درخواست کی کاپی سامنے آگئی۔درخواست عافیہ صدیقی کے وکلا نعیم ہارون، ماریہ کاری اور کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے دائر کی جس میں جمہوری اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے۔
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر درخواست دائر کر دی
Nov 24, 2024