لاہور(خبر نگار)محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے اپنے اضلاع کی جیل میں رکھنے کی پالیسی بنا لی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کو ان کے اپنے ضلع کی جیل میں بھیجنے کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات اور لائحہ عمل طے کرے گی۔ماضی میں 5 سال سے زائد قید کی سزا پانے والے اسیران کو اپنے اضلاع کی بجائے سینٹرل جیلوں میں رکھا جاتا تھا، گھر سے دور قید کاٹنے والے اسیران کے والدین اور اہلخانہ شدید مشکلات کا شکار تھے، دور دراز جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے اہلخانہ کو مالی و دیگر مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔
سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے متعلقہ اضلاع کی جیلوں میں رکھنے کا فیصلہ،کمیٹی تشکیل
Nov 24, 2024