نیروبی (این این آئی )کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بھارت کے مشہور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد گروپ کو مرکزی ایئرپورٹ کا کنٹرول دینے کے کاروباری معاہدے اورتوانائی کے سودے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔سرولیم روٹو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ معاہدے ختم کرنیکا فیصلہ تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک سے فراہم کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔