لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے ججز کیخلاف مبینہ نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس پر مزید کارروائی فروری 2025 کے آخری ہفتے میں ہوگی، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم کیمطابق درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم کو کارروائی سے استثنی حاصل ہے اور وزیراعظم کیخلاف فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواستگزار کے وکیل اس نقطے پر تیاری کی مہلت طلب کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ،وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری
Nov 24, 2024