فیصل آباد: ساہیوال میں افغان شہریوں کوجعلی شناختی کارڈ بنا کردینے والا  ملز م گرفتار 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے فیصل آباد نے ساہیوال میں کامیاب چھاپہ مار کر افغانی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دینے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے مخبر کی اطلاع پر ساہیوال میں کامیاب چھاپے مار کر افغان شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنیوالے ملزم شہزاد خان سکنہ جنوبی وزیرستان کو گرفتار کر لیا، ملزم جعلی دستاویزات کے ذریعے انہیں پاکستانی خاندانوں کا حصہ ظاہر کر کے شناختی کارڈ بنوا کر دیتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن