حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) نیشنل بنک مین برانچ حافظ آباد میں مبینہ طور پر 20کروڑ روپے کے جعلی کیش کا سکینڈ ل سامنے آنے کے بعد سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے نیشنل بینک مین برانچ حافظ آباد کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ایک دوسرانجی بینک جو کہ نیشنل بنک مین برانچ حافظ آباد کو کیش فراہم کرتا تھا ۔اس کاسٹاف اس جعلی کیش فراہم کرنے میں ملوث پایاجانا بتایا جارہاہے۔جس کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی تمام برانچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوسرے بینکوں سے کیش وصول کرتے ہوئے نہایت احتیاط اور تمام ایس اوپیز کو ملحوظ خاطررکھیں۔
20کروڑ روپے کے جعلی کیش کا سکینڈ ل حافظ آباد نیشنل بنک کی برانچ سیل
Nov 24, 2024