لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مرکزی سیکریٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر لاہور سے جاری بیان میں کہا دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پیغام پاکستان کی اجتماعی دستاویز کو من و عن نافذ کردیا جائے۔ اگر پیغام پاکستان کی دستاویز کو نافذ کردیا جائے تو نہ صرف ملک سے دہشت گردی کی روک تھام میں نمایاں کمی ہو جائے گی بلکہ خطے میں امن وامان کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا تخریب کار اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ملکی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے۔ جمعیت اہلحدیث ضلع کرم، بلوچستان سمیت دہشت گردی سے انسانی جانوں کے ضیائع پر غم کا اظہار کرتی ہے۔ خیبر پختونخواہ، بلو چستان کی حکومتیں اپنے اپنے صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ اگر دہشت گردی کو بر وقت نہ کچلا گیا تو یہ ملک کیلئے ناسور زہر قاتل بن جائیں گے۔ دہشت گردی میں ملوث شر پسند عناصروں کی نشاہدی کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ایک طرف معاشی مسائل تو دوسری طرف دہشت گرد کا فتنہ عروج پکڑ چکا ہے۔ ملک میں دہشت گر دی کی نئی لہر ریاست، سکیورٹی اداروں، حکومت کیلئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔
تخریب کار اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے:ہشام الٰہی ظہیر
Nov 24, 2024