اسلام دین رحمت ہے اور بانی اسلام رحمۃ للعالمینؐ ہیں:اشرف آصف جلالی 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہؐو تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ’’اسلام اور جامعیت حقوق‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا اسلام بنیادی طور پر حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیتا ہے۔ اسلام میں تمام مخلوقات کے بیان اور ان کی ادائیگی پر زور دیا گیا ہے۔ چونکہ اسلام دین رحمت ہے اور بانی اسلام رحمۃ للعالمینؐ ہیں۔ اس لیے اسلام تمام کائنات کیلئے کرم ہی کرم ہے۔ جب ان تمام حقوق کو ادا کیا جائے تو معاشرہ امن و سکون کی دولت سے مالامال ہو جاتا ہے۔ اسلام میں صرف انسانوں کے حقوق ہی نہیں بلکہ جانوروں کے حقوق، پرندوں کے حقوق، نباتات کے حقوق، راستے کے حقوق، فضا کے حقوق وغیرہ سب کے احکامات بیان کیے گئے ہیں۔ انسانوں کے باہمی حقوق کو بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ان کی ادائیگی امن و آشتی کی ضمانت ہے۔ سیمینار میں مفتی محمد ادریس جلالی، مفتی محمد فرید احمد ساسولی، میاں محمد الیاس جلالی، حاجی محمد منیر قادری، حاجی محمد کتاب جان، علامہ محمد عدیل جلالی، علامہ محمد ساجد اقبال جلالی، محمد زین جلالی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن