لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) قوم قرآن کی پیروی میں زندگی بسر کرے۔ اپنے مابین وحدت پیدا کرے اور خدا تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں نے عوامی اجتماع سے کیا۔ انہوں نے کہاسیاست کو قرآن کی روشنی میں منظم کرنے کی ضرورت ہے اور قوم کا فرض ہے کہ وہ اپنی سیاسی ترجیحات کا تعین بھی قرآن و سنت کی روشنی میں کرے۔