لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) کرم میں مسافر بسوں پر اندھا دھند فائرنگ دہشت گردی کا انسانیت سوز سانحہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے نائب امیر اعجاز لطیف نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت دہشت گردوں نے پہلے پارا چنار سے پشاور جانیوالے مسافر بسوں کے قافلے کی نگرانی پر مامور پولیس اہلکاروں پر خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں حملہ کیا اور پھر 200 مسافر گاڑیوں کے قافلہ کو دونوں اطراف سے نشانہ بنایا۔ جس سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 42افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
کرم میں مسافر بسوں پر اندھا دھند فائرنگ ،دہشت گردی کا انسانیت سوز سانحہ :اعجاز لطیف
Nov 24, 2024