پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں فوجداری مقدمات کے حوالے سے تربیتی کورس مکمل 

لاہور(خبرنگار) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں فوجداری مقدمات کے حوالے سے فرانزک سائنس، میڈیکولیگل، پوسٹ مارٹم اور اسلحہ کے بارے میں معلوماتی و تجزیاتی ٹریننگ پروگرامز کے سلسلے کا ایک اور تربیتی کورس مکمل ہو گیا۔ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے کہا جوڈیشل افسران پراعتماد انداز میں بغیر کسی خوف و خطر اور بلاجھول فیصلے کریں تاکہ عام لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد مزید مستحکم ہوسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن