لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت صوبہ بھر کے 420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی التواء کا شکار ہے۔ 6 ماہ پہلے بھرتیوں کا شروع کئے جانیوالا پراسیس مکمل نہ ہوسکا۔ مستقل پرنسپل کیلئے درخواستیں جمع کرنیوالے امیدواروں کے انٹرویوز شروع نہ ہوسکے۔ تمام عمل آن لائن ہونے کے باوجود تاخیر کا شکار ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جولائی میں پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل آن لائن شروع کیا۔ پورٹل کے ذریعے 420 کالجز کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے 420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی التواء کا شکار
Nov 24, 2024