’’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘‘ :لاہور میں ڈیڑھ ہزار اساتذہ کو ٹریننگ دی جائیگی

Nov 24, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) تعلیمی اداروں کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘‘ کے تحت لاہور میں ڈیڑھ ہزار اساتذہ کو آئندہ ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کرنیوالے اساتذہ کے ناموں کی آن لائن فہرست جاری کر دی۔ 2 روزہ ٹریننگ 25 نومبر سے لاہور کے مختلف سکولوں میں شروع کی جائے گی۔ پہلا سیشن 25 سے 26 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ کا دوسرا سیشن 27 سے 28 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ حاصل کرنیوالے اساتذہ کا ٹیسٹ 29 نومبر بروز جمعہ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ میں اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں